ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مہاراشٹر میں متاثرین کی تعداد میں بڑا اضافہ؛ وزیر صحت کی وارننگ، کہا: تیسرے اسٹیج کی طرف بڑھ رہے ہیں ہم

مہاراشٹر میں متاثرین کی تعداد میں بڑا اضافہ؛ وزیر صحت کی وارننگ، کہا: تیسرے اسٹیج کی طرف بڑھ رہے ہیں ہم

Sun, 22 Mar 2020 10:35:44    S.O. News Service

ممبئی،22؍مارچ(ایس او نیوز؍ایجنسی) مہاراشٹر کے وزیر صحت راجیش ٹوپے نے ہفتہ کو کہا کہ ریاست میں کورونا وائرس سے متاثر لوگوں کی تعداد میں بڑا اضافہ ہوا ہے اور انہوں نے لوگوں سے اس وائرس کو پھیلنے سے روکنے کیلئے پبلک ٹرانسپورٹ کا استعمال کرنے سے گریز کرنے کی اپیل کی ہے- انہوں نے متنبہ کیاہے کہ مہاراشٹر تیسرے اسٹیج کی طرف بڑھ رہا ہے- احتیاطی تدابیر کی سخت ضرورت ہے- صحافیوں سے بات چیت میں ٹوپے نے کہا کہ ریاست میں کورونا وائرس سے متاثر لوگوں کی تعداد 11 نئے معاملات کے ساتھ 63 ہوگئی ہے- انہوں نے کہا کہ 11 نئے معاملات میں سے 8 لوگوں نے بیرون ممالک کا دورہ کیا تھا جبکہ تین لوگ متاثر لوگوں کے رابطے میں آئے تھے-وزیر صحت نے بتایا کہ 10 معاملات ممبئی میں سامنے آئے ہیں جبکہ ایک معاملہ پونے میں سامنے آیا ہے- انہوں نے کہا کہ 52 سے بڑھ کر متاثرین کی تعداد کا 63 ہونا ایک بڑا اضافہ ہے-


Share: